نسیم شاہ جھنجھلاہٹ کا شکار،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل


لاہور (قدرت روزنامہ)گذشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نچلے آرڈر کے بلے باز کو ایک وقت میں مایوسی میں اپنا سر جھکاتے دیکھا گیا کیونکہ مطلوبہ رن ریٹ گلیڈی ایٹرز کی پہنچ سے باہر ہو گیا تھا۔نسیم شاہ کا وقت اچھا نہیں گزر رہا تھا اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں جمعرات کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران کافی مایوس نظر آئے۔
گلیڈیا یٹرز کے تیز گیند باز نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں 29 رنز دیتے ہوئے حارث رؤف کی واحد وکٹ حاصل کی، تاہم، قلندرز کی اننگز کے دوران مایوس نظر آنے والے نسیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بھی میدان میں کافی متحرک نظر آئے جب انہوں نے قلندرز کی اننگز کے دوران اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ کی۔
20 سالہ نوجوان بھی اداس موڈ میں تھا، جب کہ گلیڈی ایٹرز قلندرز کی جانب سے دیے گئے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب کے دوران مشکلات کا شکار تھی۔نسیم شاہ نے ایشیا کپ کے دوران افغانستان کے خلاف لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو فتح دلائی تھی جو گذشتہ روز کے مچی میں ڈگ آؤٹ میں اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے، جب کہ سرفراز احمد آگے بڑھنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔
ایک موقع پر دیکھا گیا کہ نچلے آرڈر کے بلے باز نسیم شاہ نے مایوسی میں اپنا سر جھکا لیا، کیونکہ مطلوبہ رن ریٹ گلیڈی ایٹرز کی پہنچ سے باہر ہو گیا تھا۔گلیڈی ایٹرز پاور پلے میں ول سمیڈ کے ساتھ جارحانہ موڈ میں نظر آئی مگر چھ گیندوں کے وقفے میں دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے سے گلیڈی ایٹرز کو جارحانہ موڈ سے پیچھے ہٹتے دیکھا گیا۔
پاور پلے کے اختتام سے 12ویں اوور کے آغاز تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز صرف 11 رنز ہی بنا سکی اور وہ بھی تین وکٹوں کے نقصام پر۔ سرفراز نے 28 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 27 رنز بنائے، لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی سئے ہمکنار کرنے میں ناکام رہے اور گلیڈی ایٹرز یہ میچ 17 رنز سے ہار گئے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ شائقین نسیم کو مایوس دیکھ کر خوش نہیں تھے اور چاہتے ہیں کہ اگلے سیزن میں وہ اپنی ٹیم تبدیل کریں۔