پاکستان بھی سستی روٹی فراہم کرنے والے 10 مسلم ممالک میں شامل


امریکہ (قدرت روزنامہ)عالمی مہنگائی کی اس لہر میں دنیا میں سب سے سستی روٹی فراہم کرنے والے مسلم ممالک ہے اور دنیا میں سب سے مہنگی روٹی امریکا میں فروخت کی جاتی ہے۔”نمبیو” کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ دنیا میں ایک روٹی کی سب سے زیادہ قیمت کے لحاظ سے سرفہرست ہے جہاں 500 گرام کی تازہ روٹی کی قیمت 3.27 ڈالر میں فروخت کی جاتی ہے۔
انڈیکس کے مطابق سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے اور ڈنمارک میں مذکور بالا وزن کی روٹی کی قیمت 3.2 ڈالر اور 2.84 کے درمیان ہے۔تاہم اسی انڈیکس میں عرب ممالک روٹی کی قیمت کے لحاظ سے سب سے سستے ممالک کے طور پر سامنے آئے ہیں۔عرب ممالک خطے کے زیادہ تر لوگوں کے لیے روزمرہ کی خوراک کو محفوظ بنانے پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں، ریسرچ کرنے والی کمپنی “نمبیو” کے اعداد و شمار کے مطابق “تیونس” ایسا ممالک ہے جہاں دنیا میں سب سے سستی روٹی ملتی ہے۔
تیونس میں 500 گرام وزن کی ایک روٹی کی قیمت 0.14 ڈالر ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد الجزائر میں روٹی 0.16 ڈالر میں مل رہی ہے، تیسرے نمبر پر لیبیا ہے جہاں روٹی 0.35 ڈالر میں فروخت ہوتی ہے۔چوتھے نمبرپر قازقستان، پانچویں نمبر پر ازبکستان ، چھٹے نمبر پر آذربائیجان، ساتویں نمبرپر پاکستان، آٹھویں نمبر پر مصر نویں نمبر پر مراکش اور ترکیہ سستی روٹی کے اعتبار سے دسویں نمبر پر براجمان ہے۔
اس طرح دیکھا جا سکتا ہے کہ دنیا میں سستی ترین روٹی فراہم کرنے والے ٹاپ ٹین ممالک سب کے سب مسلمان ملک ہیں۔واضح رہے رینکنگ میں سب سے آگے موجود عرب ملکوں میں سے زیادہ تر اپنے بجٹ میں روٹی کی قیمتوں میں سبسڈی دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان ملکوں میں روٹی کی قیمت عالمی اوسط سے کم ہے۔