منال خان نے اپنے برائیڈل شاور کی تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ منال خان کی اپنی خوبصورتی اور قابلیت کے باعث سوشل میڈیا کی خبروں میں ان رہتی ہیں۔

حال ہی میں منال خان نے اداکار احسن محسن اکرام سے شادی کا اعلان کیا گیا تھا جس کا کارڈ بھی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے شادی کی تاریخ بتادی ہے۔

جس کے بعد اداکارہ منال خان نے اپنے شادی کی پہلی تقریب کی تصاویر شیئر کردیں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)


ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ رات اداکارہ منال خان کا برائیڈل شاور ہوا ہے۔اداکارہ نے ’Bride To Be‘ کا سلاش بھی پہنا ہوا ہے جبکہ ایک کیک بھی موجود ہے جو کہ منال خان کے سامنے رکھا ہوا ہے۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے برائیڈل شاور میں بہت خوش ہیں اور سب کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کے جلد دلہن بننے کی خوشی میں اپنی بہن ایمن خان نے یہ تقریب ان کے اعزاز میں رکھی تھی جبکہ کمرے کا ڈیکوریشن بھی کچھ ایسے انداز میں کیا گیا تھا کہ جس میں غباروں کی مدد سے ‘Bride To Be} لکھا نظر آرہا ہے۔