اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا


رحیم یارخان (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان سے رہا کر دیا گیا۔رہائی کے بعد اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پاکستانی اب اپنے ملک کو دیکھ رہے ہیں کہ اس کا کیا حال ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے ملک اور ادارے تباہ ہو چکے ہیں، معیشت اور معاشرہ بھی تباہ ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے دوران تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں اور کارکنوں نے کئی شہروں میں گرفتاریاں دی تھیں۔فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
جس میں عدالت سے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی نظربندی کے احکامات غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت نظر بند رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی حکم دے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پر حکم جاری کیا۔