اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا


رحیم یارخان (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان سے رہا کر دیا گیا . رہائی کے بعد اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کو اب ختم ہونا چاہیے .

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پاکستانی اب اپنے ملک کو دیکھ رہے ہیں کہ اس کا کیا حال ہو چکا ہے .
انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے ملک اور ادارے تباہ ہو چکے ہیں، معیشت اور معاشرہ بھی تباہ ہو چکا ہے . واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے دوران تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں اور کارکنوں نے کئی شہروں میں گرفتاریاں دی تھیں . فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے خلاف درخواست دائر کی تھی .
جس میں عدالت سے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی نظربندی کے احکامات غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی . درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت نظر بند رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی حکم دے . جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پر حکم جاری کیا .

. .

متعلقہ خبریں