ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم، پہلی بار گولڈ میڈل پاکستان کے نام

ٹوکیو (قدرت روزنامہ) پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا . حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی، حیدرعلی نے 5ویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کرکے ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا .

حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کیلئے 2 پیرالمپکس میڈل جیتے تھے . حیدر علی 2008ء میں لانگ جمپ میں چاندی جب کہ 2016ء کے پیرالمپکس میں لانگ جمپ میں ہی کانسی کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں . گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے ، اپنے اس نقص کے ساتھ بھی وہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں . دوسری جانب ٹوکیو میں جاری پیرا لمپکس میں پاکستان کی انیلہ عزت بیگ جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں، انیلہ نے 19.8 میٹر دور جیولین پھینک کر ابتدائی 10 ایتھلیٹس میں جگہ بنائی تھی لیکن فائنل راؤنڈ کے لیے 10 میں سے 8 کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا . . .

متعلقہ خبریں