ٹوکیو (قدرت روزنامہ) پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی، حیدرعلی نے 5ویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کرکے ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔
حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کیلئے 2 پیرالمپکس میڈل جیتے تھے ۔حیدر علی 2008ء میں لانگ جمپ میں چاندی جب کہ 2016ء کے پیرالمپکس میں لانگ جمپ میں ہی کانسی کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے ، اپنے اس نقص کے ساتھ بھی وہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
دوسری جانب ٹوکیو میں جاری پیرا لمپکس میں پاکستان کی انیلہ عزت بیگ جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں، انیلہ نے 19.8 میٹر دور جیولین پھینک کر ابتدائی 10 ایتھلیٹس میں جگہ بنائی تھی لیکن فائنل راؤنڈ کے لیے 10 میں سے 8 کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…