سعودی عرب؛ مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے پر پابندی عائد


ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اورانہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔سعودی عرب کی مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان عبداللہ العنزی نے بیان میں کہا کہ مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اور انہیں مواصلاتی مقامات پر شائع کرنے سے روکنے کا مقصد اسلام کا تحفظ اور منبروں کو استحصال سے بچانا ہے۔


انہوں نے کہا کہ تصاویر پر پابندی کا فیصلہ کسی بھی امام یا مبلغ پر عدم اعتماد کے باعث نہیں کیا گیا بلکہ کسی بھی سنگین غلطی کو پیش آنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ ویب سائٹس پرجو بھی نشر ہوتا ہے اسے روکا نہیں جا سکتا۔