عمران خان نے پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کردی، شیری رحمٰن
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو پاؤں پکڑنے پر آ گئے ہیں، 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والا اب کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں۔
تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں۔عمران خان کو اگر الیکشن فریم ورک پر بات کرنی ہوتی تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے،یہ الیکشن نہیں “سلیکشن فریم ورک” کی تلاش میں ہیں۔سیاستدانوں سے ہاتھ نا ملانے والے عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے پاؤں پکڑ رہے۔3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 4, 2023
انہوں نے کہا کہ اداروں اور امریکا پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکا سے ’خوشگوار‘ تعلقات جبکہ اسٹیبلشمنٹ سے ’بات‘ کرنے کا خواہشمند ہے۔
دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کر دی ہے۔ گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو پاؤں پکڑنے پر آ گئے ہیں۔ 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزاسرائی کرنے والا اب کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں۔1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 4, 2023
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہیے۔