ماہرہ خان کی شہرت اور فیروز خان کی اداکاری کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، صاحبہ


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ صاحبہ نے ماہرہ خان کو پاکستان کی سُپر اسٹار اور مقبول ترین اداکارہ قرار دے دیا۔پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار ریمبو اور اداکارہ صاحبہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کے بہترین اداکار اور اداکاراؤں کے نام بتائے۔
صاحبہ سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں پاکستانی انڈسٹری میں نمبر ون اداکار اور اداکارہ کون ہے؟۔سوال کے جواب میں صاحبہ نے کہا کہ ماہرہ خان پاکستان کی سب سے بڑی سپُر اسٹار ہیں کیونکہ انہوں نے وہ شہرت حاصل کی ہے جو نہ کسی اور نے اب تک حاصل کی تھی اور شاید مستقبل میں بھی کوئی کرسکے گا۔
انہوں نے انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں کی تعریف کرتے ہوئے صبا قمر اور سجل علی کو اداکاری کے لحاظ سے پسندیدہ قرار دے دیاجبکہ اداکاروں میں فیروز خان کی اداکاری کے متعرف نکلیں۔