اللّٰہ رحم کرے ملک پر بہت مشکل وقت ہے، مفتاح اسماعیل


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے ملک میں معیشت کی بحالی کو مشکل قرار دے دیا۔سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی، اس دوران ایک صحافی نے معیشت کی بحالی سے متعلق سوال کیا ۔
مفتاح اسماعیل نے جواب دیا کہ معیشت بحالی بہت مشکل کام ہے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ معاشی بحالی کے لئے قربانیاں دینی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ رحم کرے ملک پر بہت مشکل وقت ہے۔