ایک پاگل اقتدار میں آنے کیلئے بے چین ہے، شازیہ مری


خان گڑھ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ کرسی کے لیے ایک پاگل اقتدار میں آنے کے لیے بے چین ہے . شازیہ مری نے خان گڑھ میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بےنظیر ڈائنامک رجسٹری سینٹر کا افتتاح کر دیا .


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کی بدترین پالیسیوں کے نتیجے میں عوام دیوار سے لگ چکے، ہم یہی پیدا ہوئے، یہی جیئیں گے اور یہی مریں گے، میرا بچہ انگلستان کی ہوائیں کھائے اور وسیب کا بچہ گرمی میں جلے، ایسا نہیں ہو سکتا .
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ تم نے تو بدترین شرائط پر آئی ایم پروگرام سائن کر لیا، تم تو کہتے تھے خودکشی کر لوں گا . انہوں نے کہا کہ ضلع مظفر گڑھ میں 6 ڈائنامک رجسٹری سینٹر بنائےجائیں گے، 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندانوں کو وظائف دیے جا رہے ہیں، بےنظیر کفالت کی اگلی قسط کے لیے 78 ارب سے زائد کی رقم رکھی ہے .
پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ بے نظیر کفالت پروگرام کا سالانہ بجٹ 252 ارب روپے ہے، لاکھوں گھرانوں کو انکم سپورٹ فراہم کر کے معاشی مدد کی، اس وقت کے سیاسی مخالفین نے اس پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا . وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف ہوئی، حکومت پاکستان کی آئینی ذمے داری ہے کہ غریب ترین لوگوں کو سہارا دے، پچھلے حکمرانوں کے فیصلوں کی تباہی کے نتیجے میں پاکستان مستحکم نہیں ہو پا رہا .
ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے پسے ہوئے خاندانوں سے پوچھیں یہ پروگرام کیا ہے، پروگرام کی سہ ماہی قسط میں 25 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے . شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ ہر طبقہ مہنگائی سےمتاثر ہو رہا ہے، آصف زرداری نے جب یہ پروگرام شروع کیا تو بہت تنقید ہوئی، حکومت تمام غریبوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نہیں کہتے قبر سکون ملتا ہے، غریبوں کو سکون دینا حکومت کا کام ہے .

. .

متعلقہ خبریں