کورونا ویکسین بنانے والا روسی سائنسدان گھر میں قتل


ماسکو(قدرت روزنامہ) کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بنانے والے روسی سائنسدان کو قتل کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 2020 میں دیگر 18 سائنسدانوں کے ساتھ مل کر کورونا کی ویکسین اسپوٹنک فائیوبنانے والے روسی سائنسدان اینڈرے بوٹیکوو کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔
اینڈرے کی لاش ملنے کے چند گھنٹے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی سائنسدان کو بیلٹ سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ اینڈرے بوٹیکوو نے مرنے سے قبل شدید مزاحمت بھی کی تھی۔ اینڈرے بوٹیکووروس کے ریسرچ سینٹر میں سینئر ریسرچر کے طور پر کام کرتے تھے اور انہوں نے اسپوٹنک فائیو ویکسین کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا تھا۔