مریم اورنگزیب نے عمران اور ن لیگی رہنماؤں کی عدالت پیشیوں کا موازنہ پیش کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان اور ن لیگی رہنماؤں کی عدالتوں میں پیشیوں کا موازنہ پیش کردیا۔مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ دہرے نظام پہ اُٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے لکھا کہ 200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں، 2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل۔مریم اورنگزیب نے لکھا کہ 6 ماہ تک’بیل‘ نہیں بمقابلہ ایک دن میں 4 بیلیں۔


انہوں نے لکھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی لکھا کہ سب چھوڑیں آئین توڑنے پر تو سزا دیں۔