مریم اورنگزیب نے عمران اور ن لیگی رہنماؤں کی عدالت پیشیوں کا موازنہ پیش کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان اور ن لیگی رہنماؤں کی عدالتوں میں پیشیوں کا موازنہ پیش کردیا . مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ دہرے نظام پہ اُٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا .


وفاقی وزیر نے لکھا کہ 200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں، 2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل . مریم اورنگزیب نے لکھا کہ 6 ماہ تک’بیل‘ نہیں بمقابلہ ایک دن میں 4 بیلیں .


انہوں نے لکھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی . مریم اورنگزیب نے یہ بھی لکھا کہ سب چھوڑیں آئین توڑنے پر تو سزا دیں .

. .

متعلقہ خبریں