کمشنر کراچی کی جانب سے اشیا خوردونوش کی قیمتوں کی فہرست جاری


کراچی (قدرت روزنامہ)کمشنر کراچی کی جانب سے اشیا خوردونوش کی قیمتوں کی فہرست جاری کردی گئی . فہرست کے مطابق آلو درجہ اول 36 اور درجہ دوم 25 روپے کلو فروخت کیا جائے .

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق پیاز بڑی 113 اور چھوٹی پیاز 83 روپے کلو فروخت کی جائے .
اس فہرست کے مطابق ٹماٹر درجہ اول 33 اور درجہ دوم 20 روپے میں فروخت کیا جائے . فہرست کے مطابق کیلا درجہ اول 143روپے درجن اور درجہ دوم 123 روپے درجن فروخت کیا جائے .
فہرست میں موجود سیب درجہ اول کی قیمت 183 روپے کلو اور درجہ دوم کی 173 روپے کلو درج ہے . دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنرز شہر میں گراں فروشی روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں . شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی فہرستوں پر کوئی بھی سبزی، پھل اور گوشت فروخت نہیں کر رہا .

. .

متعلقہ خبریں