کیارا ایڈوانی کترینہ کیف کی جگہ معروف ڈرنک کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں
ممبئی(قدرت روزنامہ)2021 کی فلم ’شیر شاہ‘ سے شہرت حاصل کرنے اور حال ہی میں اسی فلم کے ہیرو سدھارتھ ملہوترا سے شادی کرنے والی کیارا ایڈوانی کی خوش نصیبی کا سفر جاری ہے، کترینہ کیف کی جگہ لیتے ہوئے اب وہ معروف مینگو ڈرنک کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں۔
اس حوالے سے کیارا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ خود فیچر ہیں۔ ان کی اس ویڈیو کو جہاں کئی پرستاروں نے پسند کیا وہیں بہت سے مداحوں نے کترینہ کی کمی کو بھی محسوس کیا اور اشتہار کو اچھا تو کہا لیکن کترینہ کی کمی کو محسوس کیا۔
کسی نے کہا واؤ، اب کترینہ نہیں، ایک عہد کا خاتمہ ہوا ہے۔ ایک اور انٹرنیٹ صارف نے کہا کہ ہمیں کیارا اچھی لگتی ہیں لیکن کترینہ کے بغیر اس اشتہار کا تصور نہیں کرسکتے۔