سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ایشوریا رائے کو ڈھونڈ نکالا


لاہور (قدرت روزنامہ)کہتے ہیں دنیا میں ایک شکل کے 7 لوگ ہوتے ہیں، اس کہاوت میں کتنی حقیقت ہے یہ تو پتا نہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ایشوریا رائے کی ہم شکل کو ڈھونڈ نکالا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پاکستانی نژاد امریکی آمنہ عمران کی کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ کر سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کا گمان ہوتا ہے۔
یوں تو آمنہ عمران پیشے سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں ساتھ ہی نرسز کی تربیت کرتی ہیں اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں امن کی سفیر بھی ہیں، لیکن جب انہوں نے اپنی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں تو ہر ایک دیکھنے والا دھوکا کھا گیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Aamna Imran (@aamna_imrann)


سوشل میڈیا صارفین کے مطابق آنکھوں سے لے کر ہونٹوں تک، دونوں میں اتنی مشابہت ہے کہ دیکھنے والے کو آنکھوں پر یقین ہی نہیں آتا۔
آمنہ عمران کہتی ہیں کہ میں ایشوریا رائے کی بہت بڑی مداح ہوں اور خواہش ہے کہ ایک دن ایشوریا رائے سے ملوں، انہیں اپنے ہاتھوں کی بنی چائے پِلاؤں اور پھر ان کے ساتھ انہی کی کوئی فلم دیکھوں۔سابقہ مس ورلڈ کی ہم شکل نے ایک انٹرویو کے دوران عندیہ دیا ہے کہ وہ بہت جلد اسکرین پر بھی نظر آئیں گی۔