اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی . ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تجارت، آئی ٹی، زراعت، صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہے .
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائیں، وزیر اعظم نے امریکی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنے کی بھی خصوصی ہدایت کی .
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تجارتی حجم کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں، حکومت سرمایہ کاروں کے لئےدرآمدات و برآمدات پر لاگو قوانین و ضوابط کو آسان بنانے کے لیے کام کر رہی ہے .
Lahore: Pakistan Ambassador to the US Sardar Masood Khan calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif (4.3.23) pic.twitter.com/YwJ6Vhhn6O
— PMLN (@pmln_org) March 4, 2023
ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو سفیر سردار مسعود خان نے امریکا میں موجود پاکستانی سفارتی مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا .