لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کے حوالے سے چلنے والی بے بنیاد خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کا اعلان خان صاحب خود کریں گے، جب ٹکٹوں کی تقسیم ہوگی اس کو آفیشل اکاؤنٹ پر اَپ لوڈ کیا جائے گا، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے باقاعدہ پریس کانفرنس کی جائے گی .
میڈیا و سوشل میڈیا پر پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے جو خبریں اور لسٹیں چل رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں. جب بھی ٹکٹس فائنل ہوں گی تو چئیرمین خود اس کا اعلان کریں گے. پارٹی میں ٹکٹس کے حوالے سے مشاورت چل رہی ہے اور کسی بھی امیدوار یا ممبر کو ابھی تک کنفرمیشن نہیں دی گئی
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) March 4, 2023
انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ اس حوالے سے کوئی اعلان کر ہی نہیں سکتی جب تک چیئرمین عمران خان نہ کریں، لسٹ میں جتنے بھی نام ہیں ان میں کوئی حتمی نام نہیں ہے .
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جنہوں نے بھی یہ خبر چلوائی ہے ان کو علم ہونا چاہیے میڈیا کے ذریعے ٹکٹ نہیں ملے گی، اگلے ویک سوموار کو عمران خان ٹکٹوں کے حوالے سے اعلان کریں گے جس کو عمران خان ٹکٹ دیں گے اس کو ہی اناؤنس کیا جائے گا .
انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، الیکشن دونوں صوبوں میں اکٹھے ہو رہے ہیں، پہلے کس صوبہ کی ٹکٹیں جاری کی جائیں گی یہ ضروری نہیں .