کراچی(قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک بچہ 25 سال تک ماں، اس کے بعد بیوی کے کنٹرول میں رہتا ہے . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مرد خواتین کے کنٹرول میں ہوتے ہیں، خواتین چاہیں تو معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، ایک عمر سے "فریب سفر کھا رہے ہیں ہم، معلوم نہیں کدھر جا رہے ہم"، ہم لوگ بہت بے حس ہیں، کسی زخمی کو ڈر کے مارے نہیں اٹھاتے کہ کہیں پولیس تنگ نہ کرے .
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ بچوں کی تربیت میں مثبت بدلاؤ لائیں، مائیں یہ نہ سکھائیں کہ خالہ زیادہ پیار کرتی ہیں پھوپھی نہیں، میں نے عزم کیا ہے جو کام بطور گورنر سندھ نہیں ہوئے وہ کام کروں، میں چاہتا ہوں اپنے کام سے لوگوں کے دلوں میں اتروں، تمام مافیاز سے ٹکراؤں گا مگر بہتری کیلئے کام کرتا رہوں گا .