اسلام آباد سے استنبول جانے والی پرواز 8 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر رُل گئے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں قائم ایئرپورٹ سے استنبول جانے والی پی آئی اے کی پروز پی کے 705 کئی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے باعث ہوائی اڈے پر مسافروں کا رش بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
اسلام آباد سے استبول جانے والی پی آئی اے کی پرواز 8 گھنٹوں سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی، پرواز پی کے 705 کے مسافروں کو 8 گھنٹے تک جہاز میں بیٹھنا پڑا جبکہ کئی گھنٹون انتظار اور انتظامیہ کے عدم تعاون پر مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا جس کے بعد مسافروں اور پی آئی اے عملے کے درمیان تلخ ہوئی۔
مسافروں نےجہاز کے عملے کو گھیرے میں لے کر پی آئی اے کیخلاف شدید نعرے بازی کی ایئرپورٹ پر صورت حال کشیدہ ہوگئی۔ جس پر عملے نے اے ایس ایف اہلکاروں کو بھی طلب کیا۔مسافروں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں سے تمام مسافروں کو پی آئی اے حکام نے جہاز میں بٹھا رکھا ہے۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ تکنیکی بنیادوں کے سبب کینسل ہو گئی ہے، طویل تکنیکی خرابی کے سبب مسافروں کی استنبول سے کنکشن فلائٹ کیسنل ہو چکی ہیں۔ مسافروں کی آئندہ کی فلائٹ اور استنبول پہنچاے جانے کا مناسب بندوبست کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسافروں کو ترکش ایئرلائن اور دیگر فلائٹ کے ذریعے استنبول پہنچایا جائے گا، مسافروں کو استنبول ایئرپورٹ پر بے یارومددگار مزید پریشان نہیں کیا جائے گا۔