وہ وقت دور نہیں جب عمران خان وزیر اعظم ہوں گے، چودھری پرویز الٰہی

لاہو ر(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟،ملکی معیشت کا بیڑہ غرق شہباز شریف ٹولے نے کیا اور الزام عمران خان پر لگا رہے ہیں،یہ عوام کے غضب سے نہیں بچ سکتے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی،کارکن تیاری شروع کر دیں،موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہی ہیں،حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب عوام کودینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، اب وہ وقت دور نہیں جب عمران خان وزیرِ اعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے،ہائیکورٹ نے محسن نقوی کو ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کامزہ چکھا دیا ہے۔محسن نقوی اپنے مینڈیٹ سے تجاویز نہیں کر سکتے اب اس کو چس آگئی ہو گی۔اب آرام کریں اور جو کام ہے وہ کریں نہ ان سے مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے اور نہ امن وامان۔ بڑے شوباز کی طرح چھوٹے شو باز بننے کی کوشش نہ کریں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں ملک ڈوبا ہوا ہے اور پی ڈی ایم ٹولہ کے غیرملکی دورے ختم نہیں ہو رہے۔ملکی معیشت کا بیڑہ غرق شہباز شریف ٹولے نے کیا اور الزام عمران خان پر لگا رہے ہیں،یہ عوام کے غضب سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟۔

Recent Posts

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

14 mins ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

29 mins ago

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

47 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

50 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

58 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

59 mins ago