عمران خان کو اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان کے سیل میں رکھا جائیگا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سیل تیار کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی جس سیل میں قید رہے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی اسی سیل میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے۔عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جاری کیے تھے۔