ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار ہریتھک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد رواں برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے . یہ دعویٰ سوشل میڈیا کی ایک نیوز سائٹ کی طرف سے سامنے آیا ہے جبکہ ہریتھک اور صبا کی طرف سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے .
ہریتھک روشن اور صبا آزاد کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا اور دونوں نے اپنے رشتے کے بارے میں کبھی کھل کر اظہار نہیں کیا .
Breaking News:- @iHrithik and #SabaAzad are going to get married in November 2023!
— BollywoodKiNews (@BollywoodKiNews) March 2, 2023
اس سے قبل یہ افواہیں بھی اٹھی تھیں کہ دونوں نے ایک ساتھ ایک گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ہریتھک روشن نے اس خبر کو جھوٹ قرار دیا تھا .
ہریتھک روشن اس وقت اپنی نئی فلم ’فائٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہے جس میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون بھی ہیں .