عمران خان کی گرفتاری کی کوشش حالات خراب کر دیگی: فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر حکومت کو خبردار کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں اس نااہل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہ رہا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سے کام لیں۔واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے۔عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جاری کیے تھے۔