ہارٹ اٹیک کے بعد سشمیتا سین کا پہلا بیان سامنے آ گیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)نامور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے ہارٹ اٹیک کے دوران نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اس معاملے کو خفیہ رکھنے پر ڈاکٹرز کی کوششوں کو بھی سراہا۔واضح رہے کہ سشمیتا سین کو کچھ روز دل کا دورہ پڑا تھا، انہیں اسٹنٹ لگایا گیا، جس کے بعد اب وہ صحتیاب ہیں۔
ہارٹ اٹیک کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے شسمیتا سین نے اپنے ڈاکٹرز کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ سشمیتا سین نے کہا کہ وہ اپنے ڈاکٹرز کو سراہتی ہیں کہ انہوں نے اس معاملے کو خفیہ رکھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے بہت سے لوگوں کے ساتھ بہت کچھ ہوا، اس دوران ہم جو کچھ کر سکتے ہیں وہ صرف نعمتوں کا شمار ہے۔ سشمیتا کا کہنا تھا کہ ’جیسے ہی اپنے دل کا دورہ پڑنے کی خبر کو جاری کیا تو لوگوں کے پیار بھرے پیغامات کا ایک سیلاب آگیا۔ محبت بھرے پیغامات پر آپ لوگوں کا شکریہ۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)