میگھن مارکل نے میری جان بچائی ہے، شہزادہ ہیری


کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)برطانوی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کا کہنا ہے اہلیہ میگھن مارکل نے ان کی جان بچائی ہے۔شہزادہ ہیری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میری بیوی نے میری جان بچائی، میں شاہی خاندان میں بہت سی پریشانیوں میں مبتلا تھا اور میری بیوی کا تعلق ایک ایسی دنیا سے ہے جو میری دنیا سے بالکل مختلف ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ نے میگھن نے تمام مشکلات سے نکلنے میں میری مدد کی اور اب میری زندگی کے تمام عناصر میں سے کوئی بھی میرے لیے اسے دیکھے بغیر ممکن نہیں تھا۔شہزادہ ہیری نے کہا کہ میری اہلیہ ایک غیر معمولی انسان ہیں اور میں ہمیشہ اس بات کے لیے شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے مجھے زندگی میں اپنی حکمت اور ایک خاص مقام دیا۔
اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ میگھن مارکل نے میری زندگی میں آ کر مجھے خود سے ملوایا اور یہ سمجھایا کہ مجھے ویسا بننا چاہیے جیسا میں خود بننا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے 19 مئی 2018ء کو میگھن مارکل سے شادی کی تھی اور اب اس شاہی جوڑی کے دو بچے، ایک بیٹا آرچی اور ایک بیٹی لیلیبیٹ ڈیانا ہیں۔ اس شاہی جوڑی نے جنوری 2020ء میں شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور اب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔