نواز شریف! تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں، مریم نواز


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی گرفتاری پر طنز کے وار کر دیے۔سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مریم نواز نے کہا ہے کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آ کر گرفتاری دیتا ہے۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہنا ہے کہ گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ باہر نکلو بزدل آدمی! لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی قوم۔
مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بات سنیں نواز شریف! تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں پلیز۔


واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ تھی۔