گوادر میں دھماکا، 10 افراد زخمی


گوادر (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں تربت روڈ پر دھماکا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔گوادر پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
گوادر پولیس نے بتایا ہے کہ 10 زخمی افراد میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہوا ہے، اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔