مجھے شادی کرنے کا بہت شوق ہے، اداکارہ نوال سعید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہنوال سعید نے کہا ہے کہ مجھے شادی کرنے کا بہت شوق ہے۔حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق مختلف چیزوں پر کھُل کر باتیں کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)


انہوں نے کہا کہ جس شخص کے ساتھ میرا بریک اپ ہوا میں نے اُس کے ساتھ اپنی پوری زندگی گزارنے کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن اچانک کیا ہوا کچھ پتہ نہیں چلا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں شاعری کرتی ہوں اور بریک اپ ہونے کے بعد میں نے اپنے جذبات اور احساسات کو شاعری میں تحریر کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)


اداکارہ نوال سعید نے کہا کہ بریک اپ کے بعد آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہوجاتا ہے، میرے خیال میں وقت کے ساتھ ساتھ زخموں کو شفا بھی مل جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بریک اپ کے بعد ہم ہمیشہ اس درد کو خود کے اندر محسوس کرتے ہیں، ہم ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنا وقت اس شخص کے ساتھ گزارا ہوتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)


شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نوال سعید کا کہنا تھا کہ مجھے شادی کرنے کا شوق ہے، میں اپنی زندگی میں جلد شادی کرنی چاہتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی زندگی میں جلد آباد ہونے میں کوئی اعتراض نہیں، مجھے ایک بہت عزت دار شخص کی تلاش ہے، مجھے انا پرست انسان پسند نہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)


اداکارہ نوال سعید نے کہا کہ مجھے وہ شخص پسند ہے جو دوسروں کی بھی قدر کرے، جو صرف خود کو بڑا نہ سمجھے اور دوسروں کو کمتر نہ سمجھے بلکہ مجھے ایک اچھے اخلاق والے انسان کی تلاش ہے۔