5 ارب کا رمضان پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر19 اشیاء پر 5 ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا جس کے تحت بی آئی ایس پی 1 ارب 15 کروڑ، عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز ہوگا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر19 اشیاء پر 5ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا۔
بی آئی ایس پی1 ارب 15 کروڑ، عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا،غریب طبقے کو گھی پر 100، آٹا 52، چینی پر30 روپے سبسڈی ملے گی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300، چینی 70 روپے کلو ملے گی، عام صارفین کو آٹے پر 27 روپے، چینی 11 اور گھی پر 25 روپے کلو سبسڈی ملے گی۔
عام صارف کو 10 کلو آٹا 648، گھی 490، چینی 89 روپے کلو میسر ہو گی، تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، کوکنگ آئل پر 25، بیسن، کھجور 50، مشروبات15 پر سے 30 فیصد ریلیف دیا جائے گا، چائے پر 100، دودھ، بلیک ٹی پر 30 روپے اور مصالحوں پر 10 فیصد رعائت ہو گی۔