کیا عمران خان 22 کروڑ عوام سے زیادہ اہم ہے؟ مرتضیٰ وہاب


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کیا عمران خان 22 کروڑ عوام سے زیادہ اہم ہے؟کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئینی طریقے سے عمران خان کو ہٹایا گیا تو تباہی کی سیاست کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص لگتا ہے کہ ریاست سے زیادہ طاقتور ہو گیا ہے، عمران خان لوگوں کو کہتا ہے کہ اپنے گھر والوں کو چھوڑو، وہ اپنی ذات کی پیروی کررہا ہے، ہم تعمیری ہیں وہ تخریبی ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم سب کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ مالی حالت میں بھی بلاول بھٹو عوام کو سبسڈی دے رہے ہیں، ترقیاتی کاموں پر بھی فوکس کیا جا رہا ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جو مقدمہ بلاول بھٹو لڑ رہے ہیں وہی مقدمہ یہاں بھی لڑنا ہے، پریس کانفرنس میں الزام لگانا ٹھیک نہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم سیاسی، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے مشکلات سے دوچار ہیں، عدم برداشت اتنی ہو چکی کہ لوگ بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، عام آدمی کے مسائل پر بات نہیں ہو رہی، حافظ نعیم الرحمٰن کے نام میں میئر نادرا کے ذریعے شامل کرا دیتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے کسان کو سپورٹ کرنے کا منصوبہ شروع کیا، ہاریوں اور انتظامیہ کا کتنا بڑا کارنامہ ہے کہ تاریخی سیلاب کے باوجود گندم کی کاشت کا اعلان کیا، ان شاء اللّٰہ اس سال بڑی فصل ہو گی، ہمیں کسانوں کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

1 min ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

14 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

24 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

36 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

42 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

45 mins ago