سعودی عرب کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

جدہ (قدرت روزنامہ) پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب نے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک ہاؤس کے قیام سے باہمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا۔سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود السا انٹریکٹو کے شریک بانی بھی ہیں۔ اس کمپنی کو 2009ء میں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے قائم کیا تھا، جس کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفسز ہیں۔شہزادہ فہد نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ انکی کمپنی ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔اس سلسلے میں 300سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائے گاجن کی مالیت 100ملین ڈالر ہوگی۔

Recent Posts

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

13 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

18 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

19 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

24 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

24 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

31 mins ago