پنجاب بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کاانکشاف


لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کی جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں، پنجاب کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے . ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی جیلوں میں 36 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیلوں میں 53ہزار قیدی بند ہیں، پنجاب کی جیلوں میں 45 فیصد زائد قیدی بند ہیں .


لاہور کی دونوں بڑی جیلوں میں بھی گنجائش سے زائد قیدی بند ہیں ، کوٹ لکھپت جیل میں 2 ہزار360 قیدیوں کی گنجائش ہے، کوٹ لکھپت جیل میں 9 سو زائد قیدی بند ہیں، کیمپ جیل لاہور میں 1 ہزار 425 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ کیمپ جیل میں اس وقت 4ہزار 2 سو 70 قیدی بند ہیں، ریکارڈ کیمپ جیل میں 28 سو زائد قیدی جیل میں بند ہیں .
صوبے کے دیگر اضلاع کی جیلوں کی حالت زار بھی مختلف نہیں ہے، اڈیالہ جیل راولپنڈی، سینٹرل جیل گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،شیخوپورہ سمیت دیگر جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں