نیب ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں عمران خان کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچ گئی
لاہور(قدرت روزنامہ) نیب کی دو رکنی خصوصی ٹیم ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں زمان پارک پہنچ گئی۔نیب اسلام آباد کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کروانے عمران خان کے گھر پہنچی ہے۔ تاحال نیب کی ٹیم کو عمران خان کے گھر تک رسائی نہ مل سکی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے پیش نظر ٹیم کو سیکورٹی اہلکاروں نے روک رکھا ہے۔یاد رہے کہ نیب کی چار رکںی ٹیم 24 فروری کو بھی زمان پارک آئی تھی۔ نیب ٹیم پہلے ہی توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے 9 مارچ کی طلبی کے نوٹس کی تعمیل کرواچکی ہے۔