میرے شوہر سے دور رہیں، انہیں کچھ وقت دیں، ایما ولس کا فوٹوگرافرز کو پیغام


لاہور (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ اداکار بروس ولس کی اہلیہ ایما ولس نے فوٹوگرافرز سے درخواست کی ہے کہ ان کے خاوند سے تیز آواز میں بات نہ کریں۔ایما کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کا بھی کام ہے لیکن براہ مہربانی بروس کو کچھ وقت دیں۔
یہ بات ایما نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہی، حال ہی میں 67 سالہ بروس کو سانتا مونیکا میں اپنے دوستوں کے ہمراہ کافی لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ان کی تصاویر میڈیا پر جاری ہوئی تھیں۔ڈیمنشیا کے اعلان کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ سابق اداکار کو عوامی مقام پر دیکھا گیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Emma Heming Willis (@emmahemingwillis)


ایما نے کہا کہ بروس ولس پہلی بار اپنے دوستوں سے ملنے باہر نکلے تو فوٹوگرافرز نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی ڈیمنشیا کے مریض کی دیکھ بھال کریں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ ایسے مریض کو صرف اس بات پر آمادہ کرنا کہ وہ باہر جائے اور اپنے لیے کافی لے، کتنا مشکل کام ہے۔
ایما نے کہا کہ ابھی ہمارے لوگوں کو بہت اخلاقیات سیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام فوٹوگرافرز اور وہ عام افراد جو میرے خاوند کی ویڈیو بنانا چاہتے ہیں، پلیز فاصلے پر رہیں۔