بلاول بھٹو زرداری کو بتانا چاہتا ہوں، 18 کو میری پیشی ہے، شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مفتی محمود کے بیٹے بنو، بلاول بھٹو زرداری کو بتانا چاہتا ہوں، 18 کو میری پیشی ہے۔
زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے ملک میں الیکشن کیلئے بات کرنے کو تیار ہوں، شہباز شریف 72 گھنٹے میں اسبملی توڑیں، ملک میں اکٹھے الیکشن کروائے جائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سکندر سلطان راجا نے تین سال میرے ساتھ ریلوے میں کام کیا، چیف الیکشن کمشنر سے کہتا ہوں الیکشن کا شیڈول دیا جائے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے وہ بات کی ہے جو عمران خان نے کی ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے، سامراجی طاقتیں یہ چاہتی ہیں پاکستان کو عمران خان جیسا لیڈر نہ ملے، کوئی بے وقوف ہو گا جو عمران خان کو گرفتار کرے گا، وہ اور مقبول ہو گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہو گی عمران خان کی زندگی سے کھیلا جائے۔