لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان بم پروف گاڑی میں انتخابی مہم چلائیں گے . لاہور میں حماد اظہر نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ عمران خان بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کریں گے .
انہوں نے کہا کہ عمران خان بدھ کو زمان پارک سے داتا دربار تک نکالی جانے والی انتخابی ریلی کی قیادت کریں گے . حماد اظہر نے مزید کہا کہ عمران خان سیکیورٹی کے پیش نظر بم پروف گاڑی میں ریلی کی قیادت کریں گے .
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پیشی پر کارکنوں کا جم غفیر تھا،رانا ثنا اللّٰہ آج رو رہے تھے کہ الیکشن نہ ہو . پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر پیمرا کی پابندی غیر آئینی ہے .