اجے دیوگن اور تبو کی ایکشن تھرلر فلم ’بھولا‘ کا ٹریلر جاری


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ پر دہائیوں سے راج کرنے والے ایکشن ہیرو اجے دیوگن اور خوبرو اداکارہ تبو کی آنے والی فلم ’بھولا‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔اس پراجیکٹ کو اجے دیوگن نے ہی پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیا ہے جبکہ وہ اس فلم میں تبو کے مدِمقابل نظر آئیں گے ساتھ ہی بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔
فلم میں تبو ایک بہادر پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اجے دیوگن ایک مجرم بھولا کا کردار ادا کریں گے جو خاتون پولیس افسر کیلئے کام کریں گے اور گینگ وار سے نمٹتے دکھائی دیں گے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)


تین سپر اسٹارز کی اس فلم میں بالی ووڈ کا ایک پرانہ گانا ’آج پھر جینے کی تمنا ہے‘ شامل کر کے نئی فلموں میں پرانے گانے شامل کرنے کے روایت کو برقرار رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فلم بھولا تامل فلم کیتھی کا ریمیک ہے جو 30 مارچ کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔