لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن پر مردم شماری کا قانون لاگو نہیں ہوتا . فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر بیسیوں شرمناک کیسز بنا دیے گئے .
انہوں نے کہا کہ کیسز کا مقصد ہمیں سیاست سے سائیڈ لائن کرنا ہے، کل عمران خان لاہور میں عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کی قیادت کریں گے . فواد چوہدری نے اپنے کیسز میں عدالت سے ضمانت لینے کا اعلان بھی کیا .
علاوہ ازیں انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ شاہ محمود قریشی اور مجھے ایک اور ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے .
شاہ محمود قریشی اور مجھے ایک اور FIR میں نامزد کیا گیا ہے ایک ایجنڈے کے تحت تحریک انصاف کی لیڈرشپ پر جعلی پرچے کرائے جا رہے ہیں ان کا مقصد پاکستان میں سیاست کا گلا گھونٹ کر برما اور نارتھ کوریا جیسا نظام بنانا ہے، اگلا پرچہ پتنگ اڑانے، یا چھت سے پولیس کو گھورنے کا بھی ہو سکتا ہے pic.twitter.com/bQH8nbE2JT
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 7, 2023
فواد چوہدری نے لکھا کہ ایک ایجنڈے کے تحت تحریک انصاف کی لیڈرشپ پر جعلی پرچے کرائے جا رہے ہیں جن کا مقصد پاکستان میں سیاست کا گلا گھونٹ کر برما اور نارتھ کوریا جیسا نظام بنانا ہے .