قوی خان کی کینیڈا میں نماز جنازہ و تدفین
کینیڈا (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں انتقال کر جانے والے لیجنڈ پاکستانی اداکار قوی خان کی نماز جنازہ مسی ساگا کی جامع مسجد میں ادا کرنے کے بعد برامپٹن کے قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔سینئر اداکار شاہد، اداکار محمود اختر سمیت قوی خان کے عزیز و اقارب اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
قوی خان کو برامپٹن شہر کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا، اس موقع پر اداکار شاہد حمید غمزدہ دکھائی دیے۔جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قوی خان عظیم فنکار اور بہت پیارے انسان تھے، قوی کی پہلی اور آخری فلم ان کے ساتھ تھی۔
قوی خان کے صاحبزادے عدنان قوی نے کہا کہ وہ 5 ماہ سے ان کے پاس کینیڈا میں ہی تھے، وہ بیمار تھے مگر انہوں نے کبھی امید نہیں چھوڑی، قوی خان کو پاکستان سے بہت محبت تھی۔