جماعت اسلامی نے کراچی میں 11 یوسیز پر بلدیاتی انتخاب کرانے کیلئے درخواست دائر کردی


کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی نے کراچی کی 11 یونین کونسلوں پر بلدیاتی انتخاب کرانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 یوسیز پر امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی کردیے تھے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 11 یوسیز پر جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن میں تاخیر کو غیرقانونی اور شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش قرار دیا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔