ڈیٹنگ سارہ کیساتھ، چاہت کوئی اور، بھارتی کرکٹر نے بتادیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)نوجوان بھارتی بیٹر شبمن گل ڈیٹنگ اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ کرتے ہیں جبکہ ان کی چاہت کوئی اور اداکارہ نکلیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے کرکٹر شبمن گل حالیہ دنوں میں اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ ملاقاتیں کرتے نظر آئے ہیں۔
انٹرویو کے دوران بھارتی کرکٹر نے اپنا کرش سارہ کو نہیں بلکہ کسی اور اداکارہ کو قرار دیا۔ جب گل سے ان کے کرش کے بارے میں پوچھا گیا تو پہلے تو وہ ہنس پڑے اور سوال کا جواب گول مول کرنے کی کوشش کی، تاہم جب دوبارہ ان سے یہی پوچھا گیا تو انہوں نے جواب میں اداکار رشمیکا مندانا کا نام لیا۔
بھارتی کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ بالی ووڈ کی سب سے فٹ اداکارہ کونسی ہیں؟ تو اس کے جواب میں انہوں سارہ علی خان کا نام لیا۔اسی طرح جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ حال میں سارہ کے ڈیٹنگ کرتے رہے ہیں تو اس کے جواب میں شمبن بولے ’شاید‘۔