گرفتار سکیش چندر شیکھر کا ہولی پر جیکولین فرنینڈس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار


ممبئی(قدرت روزنامہ)200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر نے ہولی کے تہوار پر اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ملزم سکیش چندر شیکھر نے ہولی کے موقع پر میڈیا پر اپنا ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں اُنہوں نے اپنے مؤقف کی رپورٹنگ کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور جیکولین فرنینڈس کے لیے اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے بیان میں اداکارہ کے لیے لکھا کہ’میں سب سے شاندار انسان، حیرت انگیز، ہمیشہ سے خوبصورت جیکولین فرنینڈس کو ہولی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور آج رنگوں کے تہوار کے موقع پر میں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ جو رنگ آپ کی زندگی سے ختم ہوگئے ہیں، اُنہیں سو گنا بڑھا کر آپ کی زندگی میں واپس لاؤں گا‘۔
اُنہوں نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ’میں اس کو یقینی بناؤں گا کیونکہ یہ میری ذمہ داری ہے اور آپ جانتی ہیں کہ میں آپ کے لیے ہر حد تک جاؤں گا‘۔ واضح رہے کہ سکیش چندر شیکھر کو حال ہی میں دہلی کی منڈولی جیل کے اندر سے ایک سی سی ٹی وی ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا تھا۔
اس ویڈیو کلپ میں وہ پولیس افسران کے سامنے روتے ہوئے نظر آئے جب اچانک چھاپہ مارنے پر ان کی جیل کی کوٹھڑی سے لاکھوں روپے کی رقم ضبط کی گئی۔