’ویک اپ سڈ‘ کی ری میک میں رنبیر کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، شردھا کپور
ممبئی(قدرت روزنامہ)شردھا کپور اور رنبیر کپور نے پہلی بار ایک ساتھ فلم کی ہے، ’تو جھوٹی میں مکار‘ نامی فلم 8 مارچ کو ریلیز ہوگی۔شردھا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں رنبیر کپور کی 2009 کی فلم ’ویک اپ سڈ‘ کی ری میک میں کام کرنا چاہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ویک اپ سڈ میں رنبیر کے کردار کو نبھانا چاہتی ہیں۔
شردھا کا کہنا تھا کہ رنبیر نے بہت اچھی فلمیں کیں، بہت اچھا کام کیا، میں ایک اداکارہ کے طور پر اسے بہت پسند کرتی ہوں۔ وہ ایک بہترین اداکار ہے۔واضح رہے کہ ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں رنبیر اور شردھا کی جوڑی کے بہت چرچے ہو رہے ہیں۔