عائشہ عمر کا انڈسٹری میں آنے والی نئی اداکاراؤں کو اہم مشورہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انڈسٹری میں آنے والی نئی اداکاراؤں کو اہم مشورہ دے دیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بہت سی لڑکیاں ایسی ہیں جو انڈسٹری میں کام کرنے آتی ہیں اور بعض اوقات انہیں خود ہی جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)


ان کا کہنا تھا کہ ایسی لڑکیوں کے لیے میرا پہلا مشورہ یہ ہوگا کہ وہ اپارٹمنٹس کی عمارتوں میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی اداکاراؤں کا گھروں میں رہنا محفوظ نہیں ہوتا کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ حالات کیا ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)


عائشہ عمر نے بتایا کہ کس طرح ایک نئی اداکارہ کی گاڑی اس وقت ٹوٹی جب وہ محلے میں اکیلی رہتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر کام خود کرنا سیکھنا چاہیے اور دوسروں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح ان کا کام کبھی مکمل نہیں ہوتا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ayesha.O.Beauty (@ayesha.o.beauty)


انہوں نے کہا کہ آپ کی اپنی زندگی کے مسائل کو شیئر کرنے سے آپ کے لیے کام کی جگہ پر مسائل پیدا ہوں گے کیونکہ لوگ ان لڑکیوں کا استحصال کرنا پسند کرتے ہیں جن کی ذاتی زندگی میں مسائل چل رہے ہیں۔