اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے گزشتہ رات دنیا بھر میں متاثر ہونے کی وجہ سامنے آگئی . غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں سیکڑوں افراد کو گزشتہ رات ٹوئٹر استعمال کرتے ہوئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا .
رپورٹس کے مطابق ایک انجینئر جو ٹوئٹر کے اے پی آئی( API) کے انتظام کے لیے اکیلا ذمہ دار تھا اس کی غلطی کی وجہ سے سروسز متاثر ہوئیں . واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی تھی اور ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا .
صارفین کو ٹوئٹر پر کلک کر کے دوسری ویب سائٹس پر جانے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ کئی نے ’code 467‘ سائٹ پر آنے کی شکایت کی تھی . اس کے علاوہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے میں بھی صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا .