پاگل خان ہمیں ایسی دلدل میں پھنسا گیا، بڑی مشکل سے پار لگیں گے، آصف زرداری


وہاڑی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاگل خان ہمیں ایسی دلدل میں پھنسا گیا، بڑی مشکل سے پار لگیں گے۔
وہاڑی میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک بے وقوف کو وزیراعظم بنادیا گیا جس نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دبانے پر لا کھڑا کیا ہے، اسے کوئی سمجھ ہی نہیں تھی، پاگل خان نے ملک کا خانہ خراب کردیا، عمران خان واپس وہاں جانا چاہتا ہے جہاں سے اسے نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاگل خان ہمیں ایسی دلدل میں پھنسا گیا کہ بڑی مشکل سے پار لگیں گے، لیکن لگیں گے ضرور، آج بھی وہ سیاست میں ون ڈے کرکٹ کھیل رہاہے لیکن میں نے عزم کر رکھا ہے ملک کو مسائل سے نکالوں گااور ہر قیمت پر نکالوں گا۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ دیوالیہ ہوگیا ،دیوالیہ ہوگیا یہ باتیں ہورہی ہیں، امریکا، جاپان اور برطانیہ بھی دیوالیہ ہوگئے تھے، اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا، اونچ نیچ آتی رہتی ہے، یہ عارضی مشکل ہے، وہ وقت آئے گا جب ملکی بہتری کے فیصلے صرف ہم کریں گے، پاکستان میں ہر قسم کی سہولت موجود ہے ہم نے صرف ان سے فائدہ لینا ہے۔

Recent Posts

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

1 min ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

2 mins ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

5 mins ago

خیبر پختونخوا میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنےکا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنے…

10 mins ago

‘خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی’، بشکیک میں پاکستانی طلباء وطن واپسی کیلئے فکرمند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں پاکستانی طلباء اب بھی مشکل میں ہیں اور ہاسٹلز میں…

16 mins ago

کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اور پنجاب میں پارہ 45 تک جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس…

37 mins ago