عمران خان کی مقبولیت ذوالفقار بھٹو سے دگنی ہے، پرویز الہٰی کا دعویٰ


لاہور (قدرت روزنامہ)ق لیگ چھوڑ کر حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت ذوالفقار علی بھٹو سے دگنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی مقبولیت سے ڈبل ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ الیکشن کے جو نتائج آنے ہیں اس سے یہ لوگ ڈرے اور مرے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کا سودا مارکیٹ میں بک ہی نہیں رہا ہے۔
صحافی نے پرویز الہٰی سے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے اُن پر کاٹا لگادیا ہے، کیا آپ یہ کاٹا نکال سکتے ہیں؟اس پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ کاٹا اللّٰہ کی طرف سے لگتا ہے اور جب وہ لگ جائے تو زندگی ختم ہوجاتی ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

3 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراءاور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویڑن کو 15 نومبر 2023…

8 mins ago

کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (قدرت روزنامہ) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی…

13 mins ago

حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے…

13 mins ago

بھارتی اداکارہ ندھی سیٹھ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے…

16 mins ago

سعودی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو، نیم برہنہ ماڈلز کی کیٹ واک

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد…

29 mins ago